تلنگانہ بھون میں آتشزدگی کا واقعہ

   

جشن کے دوران پرجوش آتش بازی کا نتیجہ
حیدرآباد۔ جشن کے دوران تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر دفتر تلنگانہ بھون میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ ریاست کے دو گریجویٹ حلقوں بالخصوص حیدرآباد۔ رنگا ریڈی ۔ محبوب نگر میں ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی کی کامیابی پر زبردست جشن منایا گیا ۔ بیانڈ باجے بجائے گئے ۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور بڑے پیمانے پر آتشبازی کی تھی ۔ آتشبازی کے دوران پارٹی کارکنوں نے حد سے زیادہ جوش کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کچھ پٹاخے جل کر تلنگانہ بھون کے اوپری حصے میں جاگرے جہاں آگ بھڑک اٹھی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ شعلوں میں بدل گئی تھی ۔ پارٹی کارکن اور ٹی آر ایس بھون کا انتظامیہ فوری متحرک ہوگیا اور تلنگانہ بھون کی دوسری منزل سے پانی کا چھڑکاو کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا ۔تلنگانہ بھون میں موجود وزراء اور ارکان اسمبلی نے آگ پر قابو پالئے جانے پر راحت کی سانس لی ۔