تلنگانہ: بی جے پی دفتر کے 5ارکان عملہ کورونا وائرس سے متاثر، آئسولیشن منتقل

,

   

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی دفتر میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی توثیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد پارٹی قائدین میں تشویش پیدا ہوگئی ہے اور پارٹی کے سرکرہ قائدین جنہوں نے حالیہ دنوں میں دفتر کا دورہ کیا یا متاثرہ عملہ کے رابطہ میں آئے ہیں ان قائدین کے کوویڈ۔19 معائنوں کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے ریاستی سکریٹری پرکاش ریڈی سب سے پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد دفترمیں کام کرنے والے 40 افراد کا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے پانچ افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ متاثرہ عملہ کو آئسولیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ دفتر کی مکمل صاف صفائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔