تلنگانہ حج کمیٹی کی تشکیل کیلئے سکریٹری کو اگزیکیٹیو آفیسرکا مکتوب

   

حیدرآباد۔16۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستوں میں حج کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ میں مقدمہ کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل جدید کے لئے حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے۔ اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی بی شفیع اللہ نے سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم کو مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا کہ حج کمیٹیوں کی تشکیل جدید کیلئے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست داخل کی گئی ہے جس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو مقرر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں حج کمیٹی کی میعاد 24 جنوری 2021 ء کو ختم ہوچکی ہے جس کی اطلاع حکومت کو دی جاچکی ہے ۔ بی شفیع اللہ نے سپریم کورٹ میں مقدمہ اور جوابی حلفنامہ داخل کرنے کیلئے حج کمیٹی کی تشکیل جدید کا عمل شروع کرنے کی درخواست کی ۔ حج کمیٹی ایکٹ 2002 ء کے تحت نئی کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ بی شفیع اللہ کے مکتوب پر چیف سکریٹری کو فیصلہ کرنا باقی ہے۔ ر