تلنگانہ حکومت سکریٹریٹ اور دیگر مساجد کی تعمیر کا وعدہ پورا کرے

   

یونائٹیڈ مسلم فورم کا مطالبہ، تریپورہ تشدد اور وسیم رضوی کے بیانات کی مذمت
حیدرآباد۔17۔نومبر (سیاست نیوز) مسلم تنظیم اور مذہبی اداروں کی مشترکہ تنظیم یونائٹیڈ مسلم فورم کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے تریپورہ میں مسلمانوں کے املاک پر حملے اور مساجد کو نقصان کی مذمت کی گئی۔ فورم نے وی ایچ پی کی ریالی میں قابل اعتراض نعروں کے خلاف مرکزی و ریاستی حکومتوں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسلمانوں سب کچھ برداشت اور قربان کرسکتا ہے لیکن توہین رسالت کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ فورم کے اجلاس میں ملعون وسیم رضوی کے بیانات کی مذمت کی گئی ۔ تمام مساجد کے ائمہ اور خطیب حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ مرتد وسیم رضوی کی جانب سے گستاخانہ سرگرمیوں کے خلاف جمعہ کے موقع پر آواز اٹھائیں اوراس کے لئے بد دعاء کریں۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کا اجلاس خانقاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی میں منعقد ہوا۔ جناب رحیم الدین انصاری صدر ، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ، مفتی صادق محی الدین فہیم ، ضیاء الدین نیر ، سید شاہ ظہیر الدین صوفی ، سید منیر الدین احمد مختار، مولانا مسعود حسین مجتہدی اور دوسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تریپورہ میں تباہی کے باوجود خاطیوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ آواز اٹھانے والے صحافیوں ، جہد کاروں اور مسلمانوں پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ اجلاس نے اترپردیش کے کاس گنج میں مسلم نوجوان کی پولیس تحویل میں ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ تلنگانہ میں سکریٹریٹ کی مساجد ، عنبرپیٹ کی مسجد اور ایرپورٹ کی مسجد کی تعمیر نو کے بارے میں تاخیر سے مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ حکومت مساجد کی تعمیر کے اپنے وعدہ کو پورا کرے۔ فورم نے سماج میں بے حیائی اور قتل و غارت گری کے واقعات کو روکنے کیلئے معاشرہ کی اصلاح پر زور دیا ۔ ریاست میں سرکاری اقلیتی ادارے غیر کارکرد ہوچکے ہیں۔ ر
آئی اینڈ کووڈ ویکسین کیمپس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : آل انڈیا مجلس انقلاب ملت کے زیر اہتمام دو یومی آئی کیمپ اور کوویڈ ویکسین کیمپ 18 نومبر جمعرات 9 بجے دن مغل پورہ خواجہ کا چھلہ منعقد ہوگا ۔ نگرانی انقلاب پارٹی کے ذمہ دار اصحاب کریں گے ۔۔