تلنگانہ حکومت صحافیوں کی فلاح بہبود کے عہد کی پابند: کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راؤ نے صحافیوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین الم نارائن کے ساتھ ایک اجلاس میں صحافیوں کی فلاح بہبود کے پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت صحافیوں کی فلاح بہبود کے عہد کی پابند ہے۔ کے ٹی آر 7 مارچ کو جل وہار میں ایک پروگرام کے دوران حالیہ عرصہ میں فوت ہونے والے تقریباً 75 صحافیوں کے ارکان خاندان کو فی کس ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد تقسیم کریں گے جبکہ کہنہ امراض میں مبتلاء یا حادثات میں شدید طور پر زخمی 15 صحافیوں کو فی کس 50 ہزار روپئے کی رقمی امداد دی جائے گی۔ انہوں نے تیقن دیا کہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی وہ جلد یکسوئی کریں گے۔