حیدرآباد : ایسے وقت جبکہ ملک تیس دن تک لاک ڈاؤن میں تھا اور کورونا وباء کی شروعات تھی، تلنگانہ نے مالیاتی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں شراب کی فروخت سے بہت زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔ آر ٹی آئی کے تحت کئے گئے سوال کے جواب میں تلنگانہ اسٹیٹ بیورویجس کارپوریشن لمیٹیڈ نے بتایا کہ حکومت کو اپریل سے اگست تک کے دوران شراب کی فروخت سے 7 ہزار 907 کروڑ 88 ہزار روپئے حاصل ہوئے۔ اس سے پہلے گزشتہ ایک سال میں زائداز 6 ہزار 95 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔