حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے عوام کو وقتاً فوقتاً سرکاری معلومات اور خدمات فراہم کرنے کیلئے جدید تکنیکی میڈیا اور پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے اسی زمرے میں تلنگانہ چیف منسٹر کے دفتر ( سی ایم او ) کا واٹس ایپ چینل شروع کیا ہے ۔ اس چینل کے ذریعہ حکومت ( سی ایم او ) چیف منسٹر آفس کے اعلانات کو شہریوں تک پہونچائیں گی ۔ اس کیلئے چیف منسٹر آفس ( تلنگانہ سی ایم او ) کے واٹس ایپ چینل کا استعمال کرتے ہوئے عوام اہم خبریں اور معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کا طریقہ کار سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں اس کے بعد آپ موبائل پر ایڈیٹس بٹن پر کلک کریں گے تو چینلز کا ٹیاب ظاہر ہوگا ۔ پلس بٹن پر کلک کریں اور تلاش کریں چینلس کو منتخب کریں۔ سرچ باکس میں تلنگانہ سی ایم او ٹائپ کریں اور فہرست سے چینل کو منتخب کریں۔ چینل کے نام کے بازو سبز رنگ کا ٹک نشان نظر آرہا ہے یا نہیں دیکھ لیں ۔ اس کے بعد فالو بٹن پر کلک کریں ۔ جس کے بعد آپ تلنگانہ سی ایم او چینل میں شامل ہوجائیں گے ۔ اس کے بعد سی ایم او کے ذریعہ اعلانات براہ راست واٹس ایپ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ تلنگانہ سی ایم او واٹس ایپ چینل ‘‘ کا انتظام آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈیجیٹل میڈیا شعبہ کے ذریعہ چیف منسٹر کے پبلک ریلیشن آفیسر ( سی ایم پی آر او ) کے دفتر کے تال میل میں کیا جاتا ہے ۔ ن