وینکٹ ریڈی، محمد علی شبیر اور اظہر الدین کو نمائندگی،چھتیس گڑھ کے پلینری سیشن میں شرکت کریں گے
حیدرآباد۔/21فروری، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے منتخب اور کوآپٹیڈ ارکان کی فہرست جاری کردی گئی جس میں بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے نام کی شمولیت قائدین کیلئے حیرت کا باعث رہی۔ چھتیس گڑھ میں 24 تا 26 فروری کانگریس کے 85 ویں پلینری سیشن سے قبل اے آئی سی سی ارکان کی فہرست جاری کی گئی اور یہ ارکان پلینری میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ تلنگانہ سے 33 اے آئی سی سی ارکان منتخب زمرہ میں شامل ہیں اور قائدین کیلئے منتخب زمرہ سے اے آئی سی سی رکن بننا باعث فخر ہوتا ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اے آئی سی سی رکن کی حیثیت سے انتخاب پر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی کے علاوہ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اور انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پارٹی کو دوبارہ برسراقتدار لانے کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ منتخب ارکان کی فہرست میں سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا اور رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ این اتم کمار ریڈی کے نام شامل ہیں۔ منتخب اے آئی سی سی ارکان میں ڈی سریدھر بابو، پی ویریا، ڈی سیتکا، جگا ریڈی، ٹی جیون ریڈی، کے جانا ریڈی، محمد علی شبیر، وی ہنمنت راؤ، پونالہ لکشمیا، دامودھر راج نرسمہا، رینوکا چودھری، بلرام نائیک، مدھو یاشکی گوڑ، اے مہیشور ریڈی، جی چناریڈی، سمپت کمار، ومشی چند ریڈی، پونم پربھاکر، انجن کمار یادو، کونڈہ سریکھا، ڈاکٹر ملو روی، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، ایم کودنڈا ریڈی، کے پریم ساگر راؤ، محمد اظہر الدین، مہیش کمار گوڑ، جی سنجیوا ریڈی، شیوا سینا ریڈی اور بی وینکٹ شامل ہیں۔ کوآپٹیڈ اے آئی سی سی ارکان میں آر دامودھر ریڈی، پی سدرشن ریڈی، وی نریندر ریڈی، وشنووردھن ریڈی، سریش کمار شیٹکار، رمیش مدیراج، ایچ وینوگوپال، جے کسم کمار، جی نرنجن، ٹی کمار راؤ، بی نائیک، انولیکھا بوسا، سنیتا راؤ اور کے نیلیماں شامل ہیں۔ تلنگانہ سے اے آئی سی سی ارکان کے انتخاب میں مسلم اقلیت کے صرف دو نمائندوں کو شامل کیا گیا۔ر