تلنگانہ عازمین حج کی 9 جولائی سے روانگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2020 کیلئے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تلنگانہ کے عازمین حج کی روانگی کا 9 جولائی سے آغاز ہوگا اور واپسی 13 اگسٹ سے شروع ہوگی۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مسیح اللہ خان نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق حجاج کرام کی واپسی 13 اگسٹ تا 3 ستمبر جاری رہے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے سبب عازمین حج کے تربیتی کیمپ مارچ میں طے شدہ تھے لیکن ملتوی کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپس اپریل میں منعقد ہوں گے۔ عازمین حج سفری اخراجات کی دوسری قسط 31 مارچ تک ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری قسط کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے۔