حیدرآباد۔/2 جون، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیام میں راہول گاندھی نے کہا کہ 10 سال قبل ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی حرکیاتی قیادت میں تلنگانہ کو ملک کی سب سے کم عمر ریاست بننے کا اعزاز ملا ۔ تلنگانہ کی تشکیل سے عوام کے خواہشات اور جذبات کی تکمیل ہوئی ہے۔ راہول گاندھی نے تلنگانہ تحریک میں جان کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پرجا تلنگانہ، انصاف ، مساوات اور ہر ایک کی بھلائی کے وسیع تر ویژن پر قائم ہے۔ اسی دوران صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ عوام کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔1