تلنگانہ قائدین راہول گاندھی کی صدارت پر برقراری کے حق میں

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی سے مقابلہ کیلئے راہول کی قیادت ضروری: بھٹی وکرامارکا
حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائد بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ راہول گاندھی کو کانگریس پارٹی کی صدارت پر برقرار رہنے کے حق میں انہوں نے اپنی رائے دی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک تمام قائدین نے ایک آواز ہوکر راہول گاندھی کو صدارت پر برقرار رہنے کی خواہش کی۔ ملک میں فرقہ پرست طاقتیں سماج کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں ایسے میں راہول گاندھی کانگریس پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے ملک کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے راہول گاندھی سے عہدہ پر برقراری کی اپیل کی گئی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کسم کمار نے بھی صدارت پر راہول گاندھی کی برقراری کی تائید کی۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تمام قائدین کی رائے راہول گاندھی کے حق میں رہی۔