سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کا استفسار، راجم پیٹ منڈل میں رچہ بنڈہ میں شرکت
کاماریڈی:سینئر کانگریس قائدین و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر رچہ بنڈہ پروگرام کے تحت کاماریڈی حلقہ کے راجم پیٹ منڈل میں رچہ بنڈہ پروگرام میں شرکت کی ۔ اور ورنگل ڈیکلریشن کے تحت ریاست گیر سطح پر کانگریس پارٹی کی جانب سے گھر گھر پہنچ کر حکومت کی ناکامیوں کو واقف کرانے کے علاوہ کسانوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے بارے میں واقف کروایا ہے۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ تلنگانہ معاشی طور پر مستحکم ہے تو فنڈس کی کیوں قلت ہے تلنگانہ کا وجود ، ملازمتیں، آبی سہولتوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا لیکن تلنگانہ کے وقار کوآج بھی بحال نہیں کیا گیا ۔ تلنگانہ کا قیام کانگریس کی مرہون منت ہے اور 4 کروڑ عوام کے خواب کی تکمیل ابھی تک نہیں ہوئی ہے لہذا حکومت کیخلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں کے بارے میں اور 8 سال سے ہونے والی نا انصافی کے بارے میں واقف کرانے کی خواہش کی کانگریس پارٹی ریاست میں تبدیلی کیلئے مہم کا آغاز کیا ہے اور حکومت کی ناکامیوں کو مکمل طور پر واقف کراکر کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لاتے ہوئے سونیا گاندھی کے خواب کو تکمیل کرنے کی خواہش کی ۔ دھرنی پورٹل اور کسانوں کی اموات ، دھان کی خریدی پر بھی حکومت کیخلاف تفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو مسائل کے حل کیا جائیگا۔ اس موقع پر نرسمہا گوڑ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔