18 لاکھ عینکوں کی مفت تقسیم، 15 جون تک پروگرام جاری رہیگا
حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں حکومت کے آنکھوں کی روشنی پروگرام کے تحت تاحال ایک کروڑ 17 لاکھ 75 ہزار 604 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے بموجب 18 لاکھ 19 ہزار 113 افراد کو عینکیں اور ادویات مفت تقسیم کی گئیں۔ ان میں 55 لاکھ 29 ہزار 373 مرد اور 62 لاکھ 34 ہزار 558 خواتین شامل ہیں۔18 لاکھ 19 ہزار 113 افراد میں ریڈنگ گلاسیس کی تقسیم عمل میں آئی جبکہ 14 لاکھ 5 ہزار 709 افراد میں دیگر عینکیں تقسیم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 85 لاکھ 50 ہزار 429 افراد میں آنکھوں کا کوئی بھی عارضہ نہیں تھا۔ حکومت نے ریاست میں بینائی کی حفاظت کے سلسلہ میں 18 جنوری کو آنکھوں کی روشنی پروگرام شروع کیا جو15 جون تک جاری رہے گا۔ حکومت نے 100 دن تک ہر ضلع میں اس پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے ضلع کلکٹرس اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری وقتاً فوقتاً ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پروگرام پر عمل آوری کا جائزہ لے رہی ہیں۔ر