کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سوال پر مرکز نے لوک سبھا میں اعداد و شمار پیش کردئیے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں انکشاف کیا کہ اکٹوبر 2025 تک صرف 10 ماہ کے دوران ریاست تلنگانہ میں مجموعی طور پر 1,40,947 لاکھ راشن کارڈس منسوخ کئے گئے ۔ حلقہ لوک سبھا کھمم کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ آر رگھورام ریڈی کے علاوہ دوسرے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی این جینتی بھائی بامبھانیا نے یہ بات بتائی ۔ مرکز کے مطابق سال 2020 میں 12,154 سال 2002 میں 4,988 ، سال 2023 میں 34,064 سال 2024 میں 3,424 اور 2025 ( اکٹوبر تک ) 1,40,947 لاکھ راشن کارڈس منسوخ کئے گئے ۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس وقت تلنگانہ میں مجموعی طور پر 56,60,367 لاکھ راشن کارڈس عمل میں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکز کو اطلاع دی ہے ۔ کارڈس منسوخ کرنے کی بنیادی وجوہات میں فرضی کارڈس کی تنقیح ، نا اہل افراد کی شناخت خاندان کے ارکان کی موت اور مستقل نقل و مقام شامل ہیں ۔ مرکز نے واضح کیا کہ کوئی بھی راشن کارڈ نا مکمل کے وائی سی یا آدھار تصدیق کی بنیاد پر منسوخ نہیں کیا گیا ۔۔ 2
