تلنگانہ میں 14 تا 17 اپریل غیر موسمی بارش کا امکان

   

حیدرآباد11اپریل(سیاست نیوز ) تلنگانہ میں جاریہ ماہ غیر موسمی بارش کا سلسلہ 14 تا17 اپریل جاری رہیگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو دن بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور شمال مشرقی اضلاع میں بارش ہوگی ۔ شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔خانگی ماہرین کے بموجب 15 تا 17 اپریل بیشتر اضلاع میں شدید بارش ہوگی اور شہر میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو یوم میں دونوں شہروں و بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوگا لیکن اس کے ساتھ بعض اضلاع میں بارش کے بھی امکان ہیں۔محکمہ کے مطابق آئندہ دویوم میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ کا خدشہ ہے اور چند مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ نہ ریکارڈ کئے جانے کے باوجود رطوبت میں اضافہ کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ کے امکان پائے جاتے ہیں۔3