تلنگانہ میں 1,718نئے کورونا کیس ‘ 8 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسوں میں اضافہ جاری ہے کیونکہ ریاست میں 1,718نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1,97,327ہوگئی ہے ۔ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1153ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 8اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.58فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 2002مریض روبصحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1,67,846 ہوگئی ہے ۔جمعرات و جمعہ کو جملہ 49,084 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 994 کی رپورٹس کا انتظار ہے جملہ 31,53,626 نمونوں کی جانچ ریاست میں کی گئی ۔ ریاست میں 28,328 ایکٹیو کیس ہیں۔