تلنگانہ میں 18 سال مکمل کرنے والے شہریوں کو صرف 654 ٹیکے دئیے گئے

   

ملک بھر میں راجستھان سرفہرست ، مرکزی محکمہ صحت کی وضاحت
حیدرآباد :۔ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے 18 سال مکمل کرنے والے تمام شہریوں کو کورونا ٹیکہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم تا 23 مئی تک ملک بھر میں 18 تا 44 سال کے عمر کے 1,06,21,235 کروڑ شہریوں کو ٹیکہ دیا گیا ۔ مرکزی محکمہ صحت نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ریاست راجستھان میں 13,17,060 شہریوں کو ٹیکہ دیا گیا جب کہ سب سے کم ریاست تلنگانہ میں 654 شہریوں کو ٹیکہ دیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں بہار ، اترپردیش ، دہلی ، مدھیہ پردیش نے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ مرکزی محکمہ صحت نے بتایا کہ 18 تا 44 عمر کے شہریوں کے لیے ملک کے 15 ریاستوں کو فی کس ایک لاکھ سے زیادہ کورونا کے ڈوز سربراہ کئے گئے ۔ جب کہ 8 ریاستوں میں 10 ہزار سے کم ، کورونا کے ٹیکہ دئیے گئے ان میں ریاست آندھرا پردیش بھی ہے جہاں 18 تا 44 سال کے شہریوں میں 8891 کورونا ٹیکے دئیے گئے ۔ ایک ہزار سے کم کورونا ٹیکہ دینے والے ریاستوں کی فہرست میں ریاست تلنگانہ بھی شامل مرکزی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے 18 سال عمر مکمل کرنے والے تمام شہریوں کو ٹیکہ دینے کا اعلان کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے 4 کروڑ شہریوں کو مفت ٹیکہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ مگر یہ سن کر تعجب ہوگا کہ صرف 654 شہریوں کو کورونا ٹیکہ دیا گیا گذشتہ دو ہفتوں ریاستوں میں ٹیکہ اندازی کی مہم روک دی گئی ۔ حالیہ 20 دنوں میں صرف 10 دن تک دوسرا ڈوز لینے والوں کو ٹیکہ دیا گیا ۔ 10 دن تک ٹیکہ اندازی مہم کو مکمل طور پر روک دیا گیا تھا ۔ آج سے دوسرے ڈوز کی ٹیکہ اندازی مہم کا ریاست میں آغاز ہوا ۔ کئی مراکز پر معمولی ٹیکہ دینے کی شکایت وصول ہوئی ۔۔