تلنگانہ میں 1931 کورونا کے نئے کیس، 11 اموات

,

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا کے کیسیس میں بتدریج اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 1931 نئے پازیٹیو کیسیس درج کئے گئے اور 11 اموات واقع ہوئی ہیں۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ 655 ہوگئی جبکہ پازیٹیو کیسیس 86475 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 22736 ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1780 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63074 ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 23303 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 706 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ریاست میں ابھی تک 6 لاکھ 89 ہزار 150 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ بلیٹن کے مطابق 15621 مریض ہوم آئسولیشن میں ہے جبکہ 7115 مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گریٹر حیدرآباد میں 298 نئے کیسیس کا پتہ چلا۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران حیدرآباد میں کیسیس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اضلاع میں تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع کورونا سے متاثر ہے۔ اضلاع میں جگتیال 52 ، جنگاؤں 59 ، گدوال 56 ، کاما ریڈی 39 ، کریم نگر 89 ، کھمم 73 ، محبوب نگر 43 ، محبوب آباد 34 ، منچریال 45 ، ملکاجگیری 71 ، ناگر کرنول 53 ، نلگنڈہ 84 ، نرمل 24 ، نظام آباد 53 ، پدا پلی 64 ، سرسلہ 54 ، رنگا ریڈی 124 ، سنگا ریڈی 86 ، سدی پیٹ 71 ، سوریا پیٹ 64 ، ونپرتی 38 ، ورنگل رورل 26 اور ورنگل اربن میں 144 کیسیس درج کئے گئے۔