حیدرآباد۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بحیرۂ ہند اور اس سے ملحقہ جنوبی خلیج بنگال کے مرکزی حصوں میں فضائی طوفان جس کی سطح سمندر سے 3.1 کیلومیٹر اونچی رہے گی، آنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ فضائی سطح کے بالائی حصہ میں جو سطح سمندر سے 0.9 کلومیٹر اونچی ہے، وہ جنوب مغربی خلیج بنگال سے شمالی ٹاملناڈو ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس صورتحال کی وجہ سے نچلی سطح پر جنوب مشرقی و مشرقی حصوں میں تلنگانہ میں طوفان رائلسیما سے 0.9 کیلومیٹر کی رفتار سے داخل ہوگا جو سطح سمندر سے اونچا ہوگا۔ بعدازاں تلنگانہ کے چند حصوں میں 27 جنوری کو ژالہ باری متوقع ہے۔ چہارشنبہ کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سے اکا دکا مقامات پر کہر کی ہلکی تا دبیز چادر چھائی رہے گی۔ گزشتہ چہارشنبہ کو میدک میں انتہائی کم ترین درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔