حیدرآباد۔/22 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے تعلیمی اداروں کیلئے دیپاولی کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے 31 اکٹوبر کو دیپاولی کے ضمن میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔ دیپاولی کے موقع پر سرکاری دفاتر کو بھی عام تعطیل رہے گی۔ جاریہ ماہ تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو دسہرہ اور دیگر تعطیلات دی گئی تھیں۔ تقریباً 13 دن تک اسکولس کو دسہرہ کی تعطیلات رہیں۔ اکٹوبر کے مہینہ میں تعلیمی اداروں کیلئے جملہ 16 تعطیلات ہیں جن میں اتوار بھی شامل ہے۔ دیپاولی کے موقع پر خاندان ایک ساتھ تہوار میں شرکت کرتے ہیں اور آتشبازی کی جاتی ہے۔ سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کیلئے حکومت نے دیپاولی کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد اور دیگر شہروں میں دیپاولی تہوار کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔1