حیدرآباد 9 اگسٹ (سیاست نیوز) حیرت انگیز طور پر تلنگانہ میں 50 فیصد سے زیادہ آنگن واڑی سنٹرس میں ٹائیلٹ نہیں ہیں۔ 35,634 کے منجملہ صرف 17,617 آنگن واڑی سنٹرس ہی میں ٹائیلٹ کی سہولتیں ہیں۔ نیز ریاست میں کوئی 1,513 آنگن واڑی سنٹرس میں پینے کے پانی کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔ 31 مارچ 2021 کو ریاست تلنگانہ میں کارکرد 35,634 آنگن واڑی سنٹرس میں 11,124 گورنمنٹ بلڈنگس سے کام کررہے ہیں۔ 12,459 کرایہ کی عمارتوں میں کام کررہے ہیں۔ 9,240 اسکولس سے 324 مختلف پنچایتیں کے ہیں اور 2,425 کی دیگر کے طور پر درجہ بندی کی گئی اور 66 سنٹرس کارکرد نہیں ہیں۔
