تلنگانہ میں 5695 کورونا کے نئے کیسیس

   

49 اموات،ہفتہ اور اتوار کو ٹسٹوں کی تعداد میں کمی
حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5695 پازیٹیو کیسیس منظر عام پر آئے ہیں ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 80,000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان ٹسٹوں کی تعداد میں کمی کے باعث پازیٹیو کیسیس کم درج کئے گئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 6206 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 49 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 2417 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسیس 80135 درج کئے گئے ۔ گزشتہ دو دنوں میں 58742 کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ ٹسٹوں کی تعداد میں ایک لاکھ سے اضافہ کیا گیا تھا ۔ گریٹر حیدرآباد 1352 کیسیس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 56 ، کتہ گوڑم 108 ، جگتیال 190 ، جنگاؤں 37 ، بھوپال پلی 39 ، گدوال 58 ، کاما ریڈی 40 ، کریم نگر 231 ، کھمم 121 ، آصف آباد 41 ، محبوب نگر 221 ، محبوب آباد 119 ، منچریال 165 ، میدک 59 ، ملکاجگری 427 ، ملگ 21 ، ناگر کرنول 132 ، نلگنڈہ 52 ، نارائن پیٹ 28 ، نرمل 34 ، نظام آباد 258 ، پدا پلی 99 سرسلہ 79 ، رنگا ریڈی 483 ، سنگا ریڈی 249 ، سدی پیٹ 238 ، سوریا پیٹ 42 ، وقار آباد 109 ، ونپرتی 101 ، ورنگل رورل 67 ، ورنگل اربن 393 اور بھونگیر میں 46 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔گذشتہ تین دنوں سے ریاست میں مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے ۔