تلنگانہ میں 6 مئی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

,

   

23 مئی سے ایس ایس سی کے امتحانات ، نظرثانی شدہ امتحانی شیڈولس کی اجرائی

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) ریاست بھر میں 6 مئی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہو گا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اس سلسلہ میں نظرثانی شدہ امتحانی شیڈول جاری کیا ہے۔ فرسٹ ایئر کے امتحانات 6 تا 23 مئی اور سکنڈ ایئرکے امتحانات 7 تا 24 مئی تک منعقد ہوں گے۔ امتحان کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک رہیں گے۔ پراکٹیکل امتحانات 23 مارچ سے 8 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ شیڈول جاری کرتے ہوئے بورڈ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ نئے شیڈول کے مطابق انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات 6 مئی کو سکنڈ لینگویج، 9 مئی کو انگلش، 11 مئی کو ریاضی۔ اے، نباتیات ۔ ہسٹری، 13 مئی کو ریاضی۔ بی، زوالوجی۔ ہسٹری، 16 مئی کو فزکس۔ اکنامکس، 18 مئی کو کمسٹری۔ کامرس، 20 مئی کو پبلک ایڈمنسٹریشن۔ برج کورسیس ریاضی پیپر ۔ 1 ، 23 مئی کو ماڈرن لینگویجس۔ جغرافیہ انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر کے شیڈول کے مطابق 7 مئی کو سکنڈ لینگویج، 10 مئی کو انگلش، 12 مئی کو ریاضی۔ اے۔ باٹنی۔ پولیٹکل سائنس، 14 مئی کو ریاضی 2۔ زوالوجی، ہسٹری، 17 مئی کو فزکس۔ اکنامکس، 19 مئی کو کیمسٹری۔ کامرس، 21 مئی کو پبلک آڈمنسٹریشن، برج کورسیس ریاضی پیپر 2 ، 24 مئی کو ماڈرن لینگویجس۔ جغرافیہ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ دوسری طرف بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے تلنگانہ کے دسویں جماعت کے امتحانات کا نظرثانی شیڈول جاری کردیا۔ ریاست بھر میں 23 مئی سے دسویں جماعت کے امتحانات کا صبح 9:30 سے دوپہر 12:45 بجے تک انعقاد ہوگا۔ اس سلسلے میں احکامات بھی جاری ہوگئے ہیں۔ 23 مئی کو فرسٹ لینگویج، 24 مئی کو سکنڈ لینگویج، 25 مئی کو تھرڈ لینگویج (انگریزی)، 26 مئی کو ریاضی، 27 مئی کو طبیعات، حیاتیات، 28 مئی کو سماجی علم، 30 مئی کو او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر I، 31 مئی کو او ایس سی مین لینگویج پیپر 2، یکم جون کو ایس ایس سی ووکیشنل کورس (تحریری) صبح 9:30 تا 11:30 بجے دن منعقد ہوں گے۔ ن