تلنگانہ میں 6 نئے ایرپورٹس کے قیام کیلئے اہم پیشرفت

   

ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا نے مصارف، اراضی کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ حکومت کو پیش کردی
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں 6 نئے ایرپورٹس کے قیام کیلئے ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ان پراجکٹس کیلئے کنسلٹنسی خدمات انجام دینے والی ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا ( اے اے آئی) نے ٹیکنو اکنامک فیزیبلٹی رپورٹ ایرپورٹس کے لئے درکار اراضی ، تخمینہ پر مشتمل قطعی رپورٹ تیار کرتے ہوئے دو دن قبل ہی تلنگانہ حکومت کو پیش کردی ہے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 6 ایرپورٹس کے قیام کو ممکن قرار دیا ہے۔ قطعی سروے کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ 15 سال قبل ہی حضور نظام کے دور میں قائم کردہ ورنگل کے مضافاتی علاقہ مامنور میں جو ایرپورٹس قائم تھا ، اس کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اب اس ایرپورٹ کے ساتھ مزید 5 مقامات پر نئے ایر پورٹس قائم کرنے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ورنگل میں فیس۔1 میں 248 کروڑ روپئے کے مصارف 724 ایکر اراضی پر ایرپورٹ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ فیس۔2 میں 1053 ایکر اراضی 345 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایرپورٹ قائم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ عادل آباد میں فیس ۔1 میں 444 ایکر اراضی پر 289 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایرپورٹ قائم کیا جائے گا۔ 620 ایکر اراضی پر 337 کروڑ روپئے کے مصارف سے فیس ۔II میں ایرپورٹ قائم کیا جائے گا۔ بسنت نگر (پدا پلی) میں فیس۔I کے تحت 408 ایکر ارا ضی پر 248 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایرپورٹ قائم کیا جائے گا ۔ فیس ۔II میں 566 ایکر اراضی پر 321 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایرپورٹ قائم کیا جائے گا ۔ جکران پلی نظام آباد میں 328 کروڑ روپئے کے مصارف سے 510 ایکر اراصی پر فیس۔I میں ایرپورٹ تعمیر کیا جائے گا ۔ فیس۔II میں 740 ایکر اراضی پر 348 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایرپورٹ تعمیر کیا جائے گا ۔ پالوانچہ (کتہ گوڑم) میں 40 6 ایکر اراضی پر 488 کروڑ روپئے کے مصارف سے فیس ۔I میں ایرپو رٹ قائم کیا جائے گا ۔ دیواکورہ (محبوب نگر) میں 238 کروڑ روپئے کے مصارف سے 303 ایکر اراضی پر فیس۔I میں ایرپورٹ قائم کیا جائے گا ۔ فیس۔II میں 644 ایکر اراضی پر 355 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ 40 تا 50 نشستوں پر مشتمل ہوائی جہاز فیس۔I میں چلانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ یہ سارے ڈومیسٹک ہوائی جہاز رہیں گے ۔ فیس۔II میں بین الاقوامی خدمات کے ہوائی جہاز چلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ان ایرپورٹس کے قیام کیلئے مصارف میں کمی کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت محکمہ شہری ہوابازی سے بات چیت کرے گی ۔ جی ایم آر اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہے کہ 150 کیلو میٹر کے احاطہ میں دوسرا ایرپورٹ قائم نہیں کیا جاس کتا۔ اس لئے محبوب نگر میں ایرپورٹ کے قیام پر اعتراض ہوسکتا ہے ۔ اس مسئلہ پر حکومت جی ایم آر سے بھی بات چیت کرے گی۔