ایک اور طوفان ’ یاس ‘ آئندہ ہفتے سرگرم ہونے کا بھی انتباہ
حیدرآباد۔تلنگانہ میں آئندہ 2یوم میں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ دویوم میں اضلاع میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ دو یوم ریاست کے کئی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کئی اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں اور گذشتہ شب رات دیر گئے تک بارش ہوئی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بحرۂ عرب میں طوفان کے اثرات آئندہ دو یوم کے دوران بھی موجود رہیں گے اور تلنگانہ و آندھراپردیش میں بارش کے امکانات ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ 24 مئی تک تلنگانہ اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی اور محکمہ موسمیات سے الرٹ رہنے کہا جاچکا ہے۔دونوں شہروں و اطراف کے علاقوں اور کریم نگر‘ نظام آباد‘ ورنگل ‘جڑچرلہ ‘محبوب نگر اور دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا کہ ایک اور طوفان بھی ہندوستان سے ٹکرا سکتا ہے ۔ اس کو اومان نے ’ یاس ‘ کا نام دیا ہے ۔ یہ طوفان آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں سرگرم ہوسکتا ہے ۔