مہیش مرلی بھگوت ایڈیشنل ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر ، بالا سوامی اور چندراموہن بالترتیب ایسٹ زون و ویسٹ زون ڈی سی پی مقرر
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ۔ چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ شانتی کماری نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئیے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریلوے مہیش مرلی دھر بھگوت کا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر تبادلہ کردیا گیا ان کے علاوہ محترمہ سواتی لکرا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل بٹالین کا آرگنائزیشن اینڈ ہوم گارڈ ، مسٹر وجئے کمار کاگرے ہاونڈس اور آکٹوپس کا پرنسپل اور ویلفیر میں ۔ مسٹر سنجے کمار جین ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل بٹالین ، مسٹر اسٹفین رویندرا کاگرے ہاونڈس ، مسٹر سدھیر بابو انسپکٹر جنرل ملٹی زون ٹو کا راچہ کنڈہ کمشنر ، مسٹر ترون جوشی کمشنر راچہ کنڈہ سے ڈائرکٹر اے سی پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی ملٹی زون ٹو مسٹر رمیش نائیڈو جو پوسٹنگ کے منتظر تھے ۔ انہیں انسپکٹر جنرل ریلوے اینڈ روڈ سیفٹی مسٹر وی ستیہ نارائنا جوائنٹ کمشنر کا ہیڈ کوارٹرس کا انسپکٹر جنرل پولیس ملٹی زون محترمہ رکھشیتا کے مورتی ایس پی ونپرتی کا تبادلہ ڈی سی پی کا ہیڈ کوارٹرس مسٹر ڈی ارے کمار ریڈی ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون حیدرآباد کا ایس پی میدک آر گریدھر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون حیدرآباد کا ایس پی ونپرتی مسٹر بی بالا سوامی ایس پی میدک کا ایسٹ زون حیدرآباد سٹی ، مسٹر جی چندرا موہن ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس راچہ کنڈہ کا ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ ویسٹ زون حیدرآباد تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔۔ ع