حیدرآباد 23 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے کچھ علاقوں میں جنوب مغربی مانسون داخل ہوچکا ہے اور اس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایک ارینج الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کچھ مقامات پر 24 اور 25 جون کو بھاری اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ کے سائنسدان سراوانی نے مطلع کیا ہے کہ عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ آصف آباد ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ کریمنگر ‘ پیدا پلی ‘ جئے شنکر بھوپال پلی اور ملگ اضلاع میں آئندہ دو یوم کے دوران بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اضلاع نظام آباد ‘ جگتیال ‘ راجنا سرسلہ ‘ بھدرادری کتہ گوڑم ‘ سنگاریڈی ‘ میدک اور کاماریڈی میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے اور ان اضلاع کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ کچھ اضلاع میں 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا ۔