حیدرآباد۔ تلنگانہ میں سوپر اسپریڈرس کو کوویڈ کے ٹیکے دینے کا عمل جاری ہے۔ آٹو،ٹیکسی ڈرائیورس کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مفت ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں جمعرات کو دس مراکز پر ٹیکہ اندازی کا عمل جاری رہے گا۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ٹیکہ اندازی کے مراکز میں آدھار کارڈس،ڈرائیونگ لائسنس،آرسی بک لانے کی ڈرائیورس کو ہدایت دی گئی ہے ۔