حیدرآباد15اگست( یو این آئی ) تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران بیشتر اضلاع میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ وقارآباد، کاماریڈی،رنگاریڈی،سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، جنگاوں،کھمم، مُلگ اورمحبوب آباد میں بارش کا امکان ہے ۔ناگارتنا ڈائرکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ایک یا دو مقامات پرشدید بارش کا امکان ہے ۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون سے 14اگست تک معمول سے 23فیصد زائد بارش ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں 584.1ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ 474.6ملی میٹر معمول کی بارش ہے ۔ ریاست میں اب تک 23فیصد زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
