تلنگانہ میں اسکولس کی دوبارہ کشادگی کے فیصلہ پر بی جے پی کی تنقید

   

حیدرآباد : بی جے پی نے تلنگانہ میں اسکولس کی دوبارہ کشادگی کے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ مرکز نے تازہ رہبر اصول جاری کئے ہیں اور ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان لاک کا عمل کرتے ہوئے غیرمعمولی احتیاط سے کام لیں۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بے رحمانہ اور غیرذمہ دارانہ فیصلوں سے گریز کرے۔ کرشنا ساگر راؤ نے دہلی مہاراشٹرا اور آندھراپردیش کی مثال پیش کی جہاں جزوی ان لاک کیا گیا اور آن لائن کلاسیس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔