حیدرآباد :ریاست تلنگانہ میں ایم بی بی ایس کی 150 سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن نے 2020-21ء کیلئے ضلع میدک کے پٹن چیرو میں ایک خانگی میڈیکل کالج کو منظوری دی ہے۔ اس طرح تلنگانہ میں جملہ ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد 5,040 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری میڈیکل کالج میں 1,740 نشستیں ہیں اور 18 پرائیویٹ کالجس میں 2,750 ہیں ۔ اس کے علاوہ 4 مائناریٹی میڈیکل کالجس میں 550 نشستیں موجود ہیں۔