تلنگانہ میں ایڈیشنل اورجوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسرس کا تقرر

   

حیدرآباد ۔28۔ جون (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ میں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر اور جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدوں پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تقررات کو منظوری دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے پرنسپل سکریٹری راہول شرما نے چیف سکریٹری شانتی کماری کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تقررات کی منظوری دی ۔ لوکیش کمار آئی اے ایس کو ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر جبکہ سرفراز احمد آئی اے ایس کو جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا گیا۔ سرفراز احمد کو ٹی روی کمار آئی ایف ایس کی جگہ تقرر کیا گیا ہے ۔ تقررات کے سلسلہ میں حکومت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے منظوری طلب کی تھی۔ر