حیدرآباد۔ 8مئی (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد،راجناسرسلہ،جگتیال،سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ وغیرہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت 39.6ڈگری ضلع نلگنڈہ میں درج کیا گیا ۔حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 37.1ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔