تلنگانہ میں بی جے پی کے 6 لاکھ نئے ارکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) حالیہ لوک سبھا انتخابات میں غیر معمولی کامیابی کے بعد بی جے پی نے ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم کا 6 جولائی کو آغاز کیا تاکہ پارٹی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیا جاسکے ۔ تلنگانہ میں پارٹی کا منصوبہ ہے ہے 18 لاکھ نئے ارکان بنائے جائیں ۔ اس سلسلے میں سینئیر لیڈر اور سابق ایم ایل اے ایم دھرماراؤ نے کہا کہ ابھی تک کامیابی سے 6 لاکھ نئے ممبرس بی جے پی کی صفوں میں شامل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی طرف لوگ تیزی سے راغب ہورہے ہیں جن میں خاص طور پر 20 تا 30 سال کی عمر والے نوجوان نمایاں ہیں ۔ رکنیت سازی مہم میں 7 ہزار افراد کام کر رہے ہیں ۔