تلنگانہ میں بی جے پی کے 80 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ

   

ٹی آر ایس اور کانگریس کے 25 قائدین ربط میں، بی جے پی قائد ترون چگ کا بیان

حیدرآباد۔26۔نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے انچارج تلنگانہ ترون چگ نے کہا کہ چیف منسٹر کو نئی دہلی میں جھٹکا لگا ہے اور انہیں مرکز سے کوئی تیقن حاصل نہیں ہوا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں فوری انتخابات منعقد ہو تو کے سی آر کو 60 امیدوار بھی دستیاب نہیں ہوں گے ۔ ریاست میں ٹی آر ایس کا موقف کمزور ہوچکا ہے اور عوام بی جے پی کو متبادل کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور ٹی آر ایس کے 25 قائدین بی جے پی سے ربط میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جب کبھی اسمبلی انتخابات ہوں تو بی جے پی کو 80 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
ترون چگ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی زوال پذیر ہے ۔ پارٹی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین سے دستبرداری کے نتیجہ میں کسانوں کا ایک گوشہ مطمئن نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کسانوں کے حق میں تھے اور ان کی غیر ضروری مخالفت کی گئی۔ ر