تلنگانہ میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ریاست کی شرح قومی اوسط سے بہتر

   


حیدرآباد : بعض حلقوں کے قیاس اور تصور کے برعکس تلنگانہ میں بیروزگاری کم ہے اور ریاست میں بیروزگاری کی شرح قومی سطح کی شرح سے بہتر ہے۔ دراصل جنوری 2020ء میں تلگو ریاستوں اے پی اور تلنگانہ کا بیروزگاری کی شرح میں 9 واں مقام تھا جو قومی اوسط (6.5%) سے دوفیصد کم ہے۔ ریاستوں میں بیروزگاری کی شرح پر سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے سروے میں یہ بات بتائی گئی۔ سروے میں کہا گیا کہ 4.5% شرح کے ساتھ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں جنوری میں بیروزگاری کی شرح ملک کے اوسط 6.% کے مقابل بہتر رہی۔ آندھراپردیش میں بیروزگاری کی شرح میں ڈسمبر 2020 میں 6.7% سے جنوری 2021ء میں 4.5% تک کمی ہوئی۔ تاہم تلنگانہ میں ڈسمبر 2020ء میں یہ شرح 7% ریکارڈ کی گئی تھی اور پھر اس میں کمی ہوکر یہ جنوری 2021ء میں 4.5% ہوگئی۔