تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

   

حیدرآباد 11جنوری(یواین آئی) تلنگانہ بھر میں جاری شدید سردی کی لہر اور سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ رات سے صبح تک سردی کا زور رہنے کے ساتھ صبح 8 سے 11 اور شام 5 تا 7 بجے سرد ہواؤں سے عوام کومشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے کئی حصوں میں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے کافی کم درج کیا گیا۔ سنگاریڈی کوہیر میں درجہ حرارت 7.9 ڈگری ‘عادل آباد بھیم پور میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 12 اضلاع میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم رہا۔