گزشتہ سال 143603 رینک حاصل کرنے والے امیدوار کو بی سی ’’ای‘‘ کوٹہ میں نشست دستیاب
حیدرآباد: 15 جون (سیاست نیوز) نیٹ کے نتائج کی اجرائی کے بعد عنقریب ایم بی بی ایس۔ بی ڈی ایس کے علاوہ دیگر طبی کورسس میں داخلوں کا عمل شروع کرنے کی حکام کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اسی تناظر میں کتنا رینک حاصل ہونے پر ایم بی بی ایس میں کنوینر کوٹہ کے تحت نشست حاصل ہوگی اس پر طلبہ و اولیائے طلبہ میں مباحث شروع ہوگئی۔ گزشتہ سال کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے ماہرین سے رائے حاصل کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ جاریہ طبی تعلیم سال 2023-24 میں تلنگانہ میں 9 گورنمنٹ اور 4 خانگی نئے میڈیکل کالجس قائم ہورہے ہیں جس سے مزید 1500 ایم بی بی ایس نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں سرکاری و خانگی جملہ 56 میڈیکل کالجس میں جن میں جملہ 8490 ایم بی بی ایس نشستیں دستیا ب ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے پر 2 لاکھ تک رینکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو ریزرو زمرہ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل ہونے کے امکانات ہیں اس طرح ان ریزروڈ زمرہ میں 1.25 لاکھ رینک حاصل کرنے والے امیدواروں کو کنوینر کوٹہ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کے قائدین کا اندازہ ہے کہ قومی سطح پر 2 لاکھ سے زائد رینکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو کنوینر کوٹہ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر 8 تا 9 لاکھ کے درمیان رینکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو تلنگانہ کے خانگی کالجس میں بی زمرے میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ نشستیں میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے انکشاف کیا ہے کہ تلنگانہ میں طبی تعلیمی سال 2023-24 کے دوران سرکاری، خانگی، اقلیتی کالجس میں جملہ 8490 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں جس میں سرکاری میڈیکل کالجس میں 3790 اور خانگی میڈیکل کالجس میں جملہ 4700 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں۔ منگل کو نیٹ کے نتائج کی اجرائی کے بعد ریاست میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کے تعلق سے وضاحت ہوگئی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے نیٹ میں تلنگانہ سے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کا ڈاٹا موصول ہوجانے کے بعد داخلوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ گورنمنٹ کالجس کی تمام نشستیں اور خانگی کالجس کی 50 فیصد نشستیں کنوینر کوٹہ کے تحت بھرتی کی جائیں گی۔ گورنمنٹ کالجس میں 15 فیصد نشستیں آل انڈیا کوٹہ میں بھرتی کی جائیں گی۔ اس میں بھی دو کونسلنگ میں نشستوں پر داخلہ نہ ہونے کی صورت میں یہ نشستیں ریاست کے حوالے کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ (ای ڈبلیو ایف) کے 10 فیصد کوٹہ پر بھی عمل کیا جائے گا۔ن
گزشتہ سال مختلف زمروں میں کنوینر کوٹہ کے تحت کتنے رینکس حاصل کرنے والوں کو نشست دستیاب ہوئی
زمرہ
رینک
جنرل
125070
ایس سی
210919
ایس ٹی
207157
بی سی ۔اے
228059
بی سی۔بی
137970
بی سی۔سی
198227
بی سی۔ڈی
128729
بی سی۔ای
143603