حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں تلنگانہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سی ای سی چوکنا ہوگیا ہے کیونکہ ریاست میں بڑی مقدار میں نقد رقم ضبط کی جارہی ہے اور مرکزی فورسیس کے 20 ہزار افراد کو ریاست بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ایک، دو دن میں سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف ریاست میں آئیں گی۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے اب ایم آر او سطح کے عہدیداروں سے ضلع سطح کے عہدیداروں پر توجہ دی جارہی ہے۔ ریاست میں اب تک کی گئی چیکنگ میں بڑی رقم ضبط کی گئی ہے۔ اس وجہ سے سی ای سی نے سخت اقدامات کی ضرورت کو محسوس کیا ہے۔ آئندہ دنوں میں رائے دہندوں میں بڑے پیمانہ پر رقومات اور شراب کی تقسیم کے امکانات ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد ریاستی الیکشن آفیسر پابندی سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو رپورٹس روانہ کررہے ہیں۔