حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں پارٹی کو اقتدار ملتا ہے تو تعلیم، سرکاری ملازمتوں اور مجالس مقامی انتخابات میں قبائیلی عوام کو 10 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قبائیلی برادری کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اسی سلسلہ کے طور پر ملگ میں ایک قبائیلی یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی جس سے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔