تلنگانہ میں مالا بار گروپ کی 750 کروڑ کی سرمایہ کاری

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے جو دنیا کے بڑے جویلری گروپس میں سے ایک ہے تلنگانہ میں 750 کروڑ کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ مینوفکچرنگ اور ریفائنری سہولت کے قیام کے لیے یہ سرمایہ کاری ہوگی ۔ کے ٹی راما راؤ ، وزیر صنعت و آئی ٹی ، تلنگانہ اور ایم پی احمد ، چیرمین مالا بار گروپ کی حیدرآباد میں آج میٹنگ کے بعد فیصلہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جیش رنجن پرنسپل سکریٹری صنعت و آئی ٹی اور محکمہ صنعت و آئی ٹی کے سینئیر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اوآشیر ، ایم ڈی مالا بار گروپ ، کے پی عبدالسلام ، وائس چیرمین ، ایس راما کرشنن ، چیف فینانس آفیسر ، پی کے سراج ، ریٹیل ہیڈ ( ایسٹ آف انڈیا ) بھی میٹنگ میں مالا بار گروپ کی جانب سے شریک تھے ۔ اس نئی سہولت کی خاطر مالا بار کو 3.7 ایکڑس اراضی مطلوب ہے ۔ اس پراجکٹ سے 2500 ملازمتیں اس کی تکمیل پر نکلیں گی ۔ پیشتر ازیں تلنگانہ میں مالا بار کے 15 ریٹیل شورومس موجود ہیں ۔ جن میں 1000 افراد ملازم ہیں ۔ کمپنی نے تلنگانہ میں اپنی ریٹیل چین کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔