سرکاری شعبہ میں 12 اور خانگی شعبہ کے 23 میڈیکل کالجس، لوک سبھا میں مرکزی وزیر کا تحریری جواب
حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر برائے آیوش ایس سونو وال نے بتایا کہ ملک میں 5141 یوگا سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جن میں تلنگانہ کے 279 اور آندھراپردیش کے 129 سنٹرس شامل ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کے سوال پر لوک سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ وزارت آیوش نے نمستے یوگا موبائیل اپلیکیشن متعارف کیا ہے تاکہ عوام یوگا سنٹرس کی تفصیلات سے واقف ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا موبائیل اپلیکیشن پر سنٹرس کے علاوہ یوگا ٹرینرس ، یوگا ایونٹس اور دیگر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ ویب سائیٹ کے ذریعہ عوام درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 29 نومبر تک 1626 ٹرینرس نے خود کو رجسٹر کروایا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں مرکزی حکومت نے بتایا کہ تلنگانہ میں سرکاری سطح پر 12 اور خانگی شعبہ میں 23 میڈیکل کالجس موجود ہیں۔ سرکاری میڈیکل کالجس بی بی نگر حیدرآباد ، سکندرآباد ، ورنگل ، سوریا پیٹ ، نلگنڈہ ، سدی پیٹ محبوب نگر ، نظام آباد اور عادل آباد میں قائم ہیں۔ حیدرآباد میں تین میڈیکل کالجس سرکاری شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔ 23 خانگی میڈیکل کالجس میں 4 میڈیکل کالجس مسلم اقلیت کے اداروں کے ہیں جن میں شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس پیران چیرو ، دکن کالج آف میڈیکل سائنس حیدرآباد ، ایان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس رنگا ریڈی اور ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر شامل ہیں۔ ر