گریٹر حیدرآباد میں 1104 و رنگا ریڈی میں 443 کیس
حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا کے کیسیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5892 نئے کیسیس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 46 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران جملہ 9122 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 73851 درج کی گئی ہیں۔ ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2625 ہوچکی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 76047 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 3127 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست بھر میں گریٹر حیدرآباد 1104 کیسیس کے ساتھ سرفہرست برقرار ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 74 ، کتہ گوڑم 97 ، جگتیال 143 ، جنگاؤں 53 ، بھوپال پلی 59 ، گدوال 86 ، کاما ریڈی 66 ، کریم نگر 263 ، کھمم 188 ، آصف آباد 51 ، محبوب نگر 195 ، محبوب آباد 129 ، منچریال 143 ، میدک 99 ، ملکاجگری 378 ، ملگ 35 ، ناگر کرنول 204 ، نلگنڈہ 323 ، نارائن پیٹ 58 ، نرمل 39 ، نظام آباد 139 ، پدا پلی 137 ، سرسلہ 97 ، رنگا ریڈی 443 ، سنگا ریڈی 193 ، سدی پیٹ 201 ، سوریا پیٹ 89 ، وقار آباد 143 ، ونپرتی 113 ، ورنگل رورل 100 ، ورنگل اربن 321 اور بھونگیر میں 124 نئے کیسیس منظر عام پر آئے۔