تلنگانہ میں نئے 6876 نئے کورونا کیس ‘59 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6876 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 59 اموات ہوئی ہیں۔ ٹسٹوں کی تعداد میں کمی سے اگرچہ پازیٹیو کیسوں میں کمی آئی ہے لیکن اموات میں کوئی فرق نہیں آیا۔ محکمہ صحت کے مطابق 7432 افراد صحتیاب ہوئے۔ کورونا سے فوت افراد کی تعداد 2476 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیس 79520 ریکارڈ کئے گئے۔ اتوار اور پیر کے درمیان 70961 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 3864 کا نتیجہ باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد 1029 کیس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 113 ، کتہ گوڑم 121 ، جگتیال 211 ، جنگاؤں 65، بھوپال پلی 78 ، گدوال 96، کاماریڈی 118 ، کریم نگر 264 ، کھمم 235 ، آصف آباد 84 ، محبوب نگر 229، محبوب آباد 133 ، منچریال 188 ، میدک 30 ، ملکاجگیر 502 ، ملگ 44 ، ناگرکرنول 190 ، نلگنڈہ 402 ، نارائن پیٹ 29 ، نرمل 58 ، نظام آباد 218 ، پداپلی 218 ، سرسلہ 107 ، رنگاریڈی 387 ، سنگاریڈی 157 ، سدی پیٹ 258 ، سوریا پیٹ 372 ، وقارآباد 171 ، ونپرتی 123، ورنگل ( رورل ) 109 ، ونگل ( اربن ) 354 اور بھونگیر میں 183 نئے کیس منظر عام پر آئے۔