تلنگانہ میں نظم و نسق چوپٹ ،حیدرآباد میں قتل و خون، عصمت ریزی اور لینڈ گرابنگ کے واقعات تلگودیشم کا احتجاج

   

حیدرآباد۔12مارچ(سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ تلگودیشم قائدین نے ٹی آر ایس حکومت کے نظم و نسق کو ناکام قرار دیا اور الزام لگایا کہ حکومت کو صرف دوسری پارٹیوں کے ایم ایل ایز کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے سے دلچسپی ہے ۔ حالیہ اسمبلی چناؤ میں ٹی آر ایس بھاری اکثریت سے اقتدار پر ائی لیکن اس حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ حیدرآباد شہر میں امن و ضبط کی صورتحال ابتر ہے ۔ قتل و خون ، رہزنی اور عصمت ریزی کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ تلگودیشم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر ایم این سرینواس راو نے کہا کہ حیدرآباد میں زمینات پر ناجائز قبضوں کے واقعات ہورہے ہیں ۔ سرکاری دواخانوں میں بے قاعدگیاں بڑھ گئی ہیں ۔ مریضوں اور تیمارداری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔