حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وندے بھارت سلیپر ٹرین کو تلنگانہ میں جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کا یہاں کے شہریوں کو بہت انتظار ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے کل نئی وندے بھارت سلیپر ٹرین کی خصوصیات کو نمایاں کیا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق تلنگانہ میں تین وندے بھارت ٹرین چل رہی ہیں اور ان میں سکندرآباد ۔ تروپتی ، سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم ، اور کاچی گوڑہ ۔ یشونت پور شامل ہیں اور جلد ہی وندے بھارت سلیپر ٹرین بھی شروع کی جائیگی ۔۔