حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ڈپارٹمنٹ آف پوسٹس ( ڈی او پی ) اور وزارت ایکسٹرنل افیرس ( ایم ای اے ) کے مشترکہ معاہدہ کے مطابق شہریوں کو پاسپورٹس کی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندراس کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ شہریوں کو استفادہ کا بھر پور موقع ملے گا اور عوام کو پاسپورٹ کے لیے طویل مسافت طئے کرنے سے بچانا ہے ۔ جس کے لیے وزارت خارجی امور اور محکمہ پوسٹس نے ملک گیر سطح پر جملہ 429 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندراس کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ جس کے تحت تلنگانہ ریاست میں 14 کیندراس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ مسٹر ایس وینکٹا سائی سپرنٹنڈنٹ آر ایم ایس زیڈ ڈیویژن جی پی او کامپلکس عابڈس نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندرا میدک ہیڈ پوسٹ آفس ، سدی پیٹ ہیڈ پوسٹ آفس ، عالم پلی ایس او وقار آباد ، ہیڈ پوسٹ آفس ، بھونگیر ہیڈ پوسٹ آفس ، نلگنڈہ ہیڈ پوسٹ آفس ، کاماریڈی ہیڈ پوسٹ آفس ، ہنمکنڈہ ( ورنگل ) ہیڈ پوٹس آفس ، محبوب نگر ہیڈ پوسٹ آفس ، کھمم ہیڈ پوسٹ آفس ، محبوب نگر ہیڈ پوسٹ آفس ، ونپرتی ہیڈ پوسٹ آفس ، منچریال ہیڈ پوسٹ آفس ، عادل آباد ہیڈ پوسٹ آفس میں یہ کیندر قائم رہیں گے ۔ شہریوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ان کیندراؤں سے استفادہ کریں ۔۔