تلنگانہ میں چہارشنبہ کو برقی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

   

حیدرآباد ۔ چہارشنبہ کو تلنگانہ میں برقی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 13,688 میگاواٹ برقی کی طلبی جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ ٹرانسکو اور جینکو کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ نے بتایا کہ اس سے قبل فروری 2020 میں 13,168 میگاواٹ بجلی کی طلب ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کے لئے معیاری برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بغیر کسی خلل کے سربراہی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ زرعی شعبہ کو بھی معیاری برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ ملک کی کسی دوسری ریاست میں زرعی شعبہ کے لئے ایسی خدمات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ تمام شعبوں کے لئے برقی سربراہی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔