تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش یا گرج چمک کا امکان

   

حیدرآباد 3 اگسٹ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کچھ موقعوں پر بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 26 ڈگری اور اقل ترین 22 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں زیادہ سرگرم ہے اور عادل آباد و ملکاجگری میں کچھ مقامات پر بھاری بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔