تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی، بی آر ایس ، بی جے پی و مجلس سے عوام چوکس رہیں

,

   

برسر اقتدار آتے ہی ذات پر مبنی مردم شماری، 500 روپئے میں گیس سلینڈر، بس یاترا کے تحت پدا پلی میں راہول گاندھی کا جلسہ عام سے خطاب
کے سی آر لاکھوں کروڑ کی بدعنوانی میں ملوث، اقتدار کے پہلے دن سے وعدوں پر عمل آوری، 10 سال سے پریشان کارکنوں کیلئے عنقریب راحت
حیدرآباد 19اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے اعلان کیا کہ تلنگانہ میں حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کا آغاز ہوگا اور مرکز میں برسر اقتدار آنے پر قومی سطح پر یہ مردم شماری کرائی جائے گی تاکہ کمزور اور پسماندہ طبقات کو ان کا مساوی حق ملے۔ راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا طوفان ہے جو بی آر ایس ، بی جے پی اور مجلس کو بہا لے جائیگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی آر ایس کو تلنگانہ اور دہلی میں بی جے پی کو شکست دینے کانگریس کی تائید کریں۔ وجئے بھیری بس یاترا کے دوسرے دن راہول گاندھی نے آج شام پدا پلی میں ایک جلسہ سے خطاب کیا ۔ انہوں نے بی آر ایس ، بی جے پی اور مجلس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس کو شکست دینے یہ تینوں متحد ہوچکی ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ میں سیاسی نقصان کی پرواہ کئے بغیر علحدہ تلنگانہ تشکیل دی ہے ۔ سونیا گاندھی جانتی تھی کہ تلنگانہ کی تشکیل سے پارٹی کو شکست ہوسکتی ہے لیکن غریبوں ، کسانوں اور مزدوروں کیلئے تلنگانہ تشکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں کے سی آر نے تلنگانہ عوام کے خواب کو چکنا چور کردیا ہے ۔ تلنگانہ چناؤ میں اصل لڑائی زمینداروں اور عوام کے درمیان ہے۔ ایک طرف چیف منسٹر اور ان کا خاندان ہے جن کے پاس حکومت کے اہم محکمہ جات ہیں۔ اراضی ، ریت ، شراب جیسے اہم شعبے چیف منسٹر کے خاندان کے کنٹرول میں ہیں۔ کے سی آر چیف منسٹر نہیں بلکہ ایک راجہ کی طرح کام کر رہے ہیں۔ کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ کی بے قاعدگی ہوئی اور کسانوںکی اراضیات چھین لی گئیں۔ راہول گاندھی نے عوام سے کالیشورم پراجکٹ سے پانی کی سربراہی ، دھرانی پورٹل اور ڈبل بیڈروم مکانات کے بارے میں سوال کیا جس پر عوام نے نفی میں جواب دیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کے سی آر نے کالیشورم کے ذریعہ بڑے کنٹراکٹرس کو فائدہ پہنچایا ہے۔ کسانوں اور بیروزگار نوجوانوں سے کئے گئے وعدے فراموش کردیئے گئے۔ سنگارینی کالریز کو خانگیانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے دلتوں اور قبائل کے لئے تین ایکر اراضی کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں تشکیل حکومت کے ساتھ ہی 6 ضمانتوں پر عمل آوری کا آغاز ہوگا۔ 500 روپئے میں گیس سلینڈر ، آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت ، خواتین کیلئے ہر ماہ 2500 روپئے کی امداد ، کسانوں کو فی ایکر 15000 روپئے کی امداد ، غریبوں کو مکان کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے کی مدد اور 200 یونٹ مفت برقی کی سربراہی کے علاوہ معمرین کو 4000 روپئے پنشن دیا جائے گا۔ کابینہ کے پہلے اجلاس میں منظوری دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمات پر عمل آوری کیلئے بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہوگی کیونکہ بدعنوان افراد کی جیب سے رقومات نکال کر عوامی بھلائی پر خرچ کیا جائے گا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بی آر ایس ، بی جے پی اور مجلس ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ بی جے پی اور مجلس کو ووٹ دینا بی آر ایس کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے خلاف آج تک مرکزی حکومت نے ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ وہ لاکھوں کروڑ کی بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی آندھی یقینی ہے اور گزشتہ 10 برسوں سے حکومت کی ہراسانی اور مظالم کا شکار کانگریس کارکنوں کی حکومت تشکیل پانے والی ہے۔ کانگریس کی حکومت دراصل عوام اور کارکنوں کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے 90 اہم عہدیداروں میں صرف 3 کا تعلق او بی سی طبقات سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی کامیابی کی شکل میں دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے محنت کریں اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مطابق حکومت تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کو بی آر ایس ، بی جے پی اور مجلس سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ جلسہ عام سے سریدھر بابو ، بھٹی وکرمارکا ، سیتکا اور ریونت ریڈی نے خطاب کیا ۔

تلنگانہ سے میرا رشتہ سیاسی نہیں بلکہ محبت و خاندان کا ہے: راہول گاندھی
حیدرآباد 19 اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ سے ان کا رشتہ سیاسی نہیں بلکہ محبت اور خاندان کا رشتہ ہے ۔ پدا پلی میں جلسہ سے خطاب میں راہول نے کہا کہ تلنگانہ آکر انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ میرا تلنگانہ سے جو رشتہ ہے وہ سیاسی نہیں بلکہ محبت اور خاندان کا رشتہ ہے۔ یہ رشتہ مجھ سے پہلے آپ نے کانگریس قائدین سے نبھایا ۔ پنڈت نہرو ، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے ساتھ آپ کا رشتہ محبت اور خاندان کی طرح رہا۔ یہی وجہ ہے کہ میں تلنگانہ کا دورہ کرکے خوشی محسوس کرتا ہوں۔ راہول نے دوپہر میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ اپنی بہن پرینکا گاندھی کو تلنگانہ عوام سے اٹوٹ رشتے سے واقف کرانے ساتھ لایا ہوں ۔ میں نے پرینکا کو تلنگانہ عوام کی محبت اور گاندھی خاندان سے ان کی اٹوٹ وابستگی سے واقف کرایا ہے۔ یقین ہے کہ محبت کا یہ رشتہ آگے قائم رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سونیا گاندھی نے سیاسی نقصان کی پرواہ کئے بغیر عوامی جذبات کا احترام کرکے علحدہ تلنگانہ تشکیل دی۔ ایم پی اتم کمار ریڈی نے راہول گاندھی کی تق